ہمارے بارے میں
اس دنیا میں موجود ذہین ترین لوگ وہ ہیں جو یہاں آنے کے اصل مقصد اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے صحیح راستے سے واقف ہیں ۔ لیکن یہ ذہین ترین لوگ اہم ترین لوگ نہیں ! اہم ترین لوگ وہ ہیں جو خود جانتے ہیں اور دوسروں کو راستہ بتانے کا بیڑہ بھی اٹھاتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ انہی لوگوں کی ضرورت ہے۔سورہ انفال میں اللہ سبحان و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ کوئی نعمت جو اس نے کسی قوم کو بخشی ہو، نہیں بدلتا یہاں تک کہ وہ خود اپنے دلوں کی حالت بدل ڈالیں۔
اور ہم ہی وہ قوم ہیں جنہوں نے اپنے دلوں کی حالت بد ل لی ہے۔ ہم ہی وہ لوگ ہیں جو اپنے راستے کے صحیح تر ہونے کے باوجود اپنے ہی اعمال سے اس کی سچائی کا انکار کرتے نظر آرہے ہیں۔اور وہ جو جانتے ہیں ان میں سے اکثر یت خاموش ہے۔ یا خود کو اس جدوجہد کے قابل نہیں سمجھتے ۔ یہ ویب سایٹ اس بات کی کوشش ہے کہ مزید خاموش رہ کر اپنے ہی لوگوں کو گمراہی کی وجہ سے ہلاک ہوتے نہیں دیکھا جا سکتا۔
"بے شک خسارہ پا نے والے تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے روز قیامت اپنے آپکو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا ۔
آگاہ رہو! بلاشبہ ظالم لوگ ہی دائمی عذاب میں ہوں گے۔”
(حصہ آیت 45 -الشوریٰ)